مستقبل کے منصوبے
معهد عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
عالمیت کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے لڑکیوں کے ایک اقامتی ادارے کے واسطے دو ایکڑ زمین خریدی جا چکی ہے۔ یہ ادارہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے منسوب ہے۔ اس کا تعمیراتی منصوبہ تیار ہے اور وسائل کی فراہمی کے بعد ان شاء اللہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے پر یکمشت ۱,۵۰,۰۰,۰۰۰ روپے (ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے) کی لاگت آئے گی۔
کوسی انسان کالج
اسلامی شریعت کے مطابق دینی ماحول اور اعلیٰ معیار کا حامل ایک جدید کالج مجوزہ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اس کالج کی تعمیر کے لیے تین ایکڑ اراضی کا انتظام کیا جا چکا ہے۔ پورے منصوبے پر تقریباً ۱,۴۵,۰۰,۰۰۰ روپے (ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپے) کا خرچ آئے گا۔
القاضی کمپیوٹر سینٹر
وقت کی اہم ترین ضرورت کے تحت یہ کمپیوٹر سینٹر فقیہ الاسلام حضرت قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ سے منسوب ہے۔ اس کے بنیادی ڈھانچے اور عمارت کی تعمیر پر تقریباً ۱۵ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔
ایوانِ صدیق
جامعہ عربیہ ہتھورا، باندہ کے بانی عارف باللہ حضرت علامہ قاری سید محمد صدیق باندویؒ سے منسوب عظیم الشان مرکز 'ایوانِ صدیق' کا سنگِ بنیاد خادمِ قرآن حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم کے مبارک ہاتھوں رکھا گیا۔ اس منصوبے پر یکمشت ۸۰ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔
جامعہ کی چاردیواری (باؤنڈری وال)
دس ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے جامعہ کے وسیع رقبے کی سلامتی و تحفظ کے پیشِ نظر اس کی مکمل چاردیواری ناگزیر ہے۔ چنانچہ اسے اہم ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس چاردیواری کی تعمیر پر ہندوستانی کرنسی کے مطابق یکمشت ۴۰ لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔